7 ستمبر 2012 - 19:30

لندن پيرا اولمپيک ميں ايراني کھلاڑيوں کي شاندار کارکردگي کا سلسلہ جاري ہے جس ميں اب تک ايران کو مجموعي طور پر اکيس تمغے حاصل ہوچکے ہيں.

ابنا: لندن پيرا اولمپيک ميں ايتھليٹک کے مقابلوں ميں ايراني کھلاڑي حرداني نے ڈيسک تھرو کے مقابلے ميں طلائي تمغہ حاصل کيا ہے-
اس مقابلے ميں چين کو چاندي اور پولينڈ کو کانسي کا تمغہ ملا -
ايران کو اب تک سونے کے نو اور چاندي و کانسي کے چھے  چھے تمغے ملے ہيں - لندن پيرا اولمپيک ميں ايران اس وقت گيارہويں پوزيش پر ہے جبکہ چين برطانيہ اور روس بالترتيب پہلي سے تيسري پوزيشن پر ہيں -
لندن پيرا اولمپيک مقابلوں ميں دنيا کے ايک سو چونسٹھ ملکوں کے چار ہزار دوسو کھلاڑي حصہ لے رہے ہيں.
..............
/169